30 مئی 2015 - 18:35
افغانستان کے میدان جنگ میں نیٹو کی واپسی

افغانستان میں نیٹو مشن کے خاتمے کے اعلان کے باوجود جرمنی کے بعض فوجی،جنگ میں شامل ہو رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے بعض کمانڈروں نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی کے بعض فوجیوں نے طالبان کے خلاف جنگ کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان میں نیٹو کے ایک عہدیدار "ولف گانگ کلر" نے کہا ہے کہ بعض جرمن فوجی، افغان فوج کی حمایت میں جنگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ صوبہ قندوز میں طالبان کے حملوں نے افغان فوجی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
جرمنی کے یہ فوجی صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف جنگ میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ ماہ قبل سرکاری طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ افغانستان میں نیٹو کا فوجی مشن ختم ہوگیا ہے اور اب نیٹو افواج کا کام، افغان فوجیوں کو ٹریننگ اور مشورے دینا ہوگا۔

.......

/169